Home / پاکستان کی نئی آٹوپالیسی میں نیاکیاہے؟

پاکستان کی نئی آٹوپالیسی میں نیاکیاہے؟

PM Shehbaz Sharif chairs meeting on new Auto Policy 2026-31, approving incentives for electric vehicles and export targets

Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk

وزیراعظم شہبازشریف نےنئی آٹوپالیسی کی منظوری دےدی ہے جس کےتحت گاڑیوں کی درآمدات 6ارب ڈالرتک بڑھانےکاہدف مقررکیاگیاہے۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق ، نئی آٹوپالیسی میں مقامی سیکٹرکیلئےپیداوار، برآمدات اورمسابقت بڑھانےکی تجاویزشامل کی گئی ہیں ۔ خبرمیں مزیدبتایاگیاکہ اس نئی آٹوپالیسی کی منظوری آئی ایم ایف کےگواہیڈسےجڑی ہوئی تھی اورگواہیڈملنےکےبعداب وزیراعظم نےاس کی منظوری دےدی ۔ کابینہ سےحتمی منظوری کےبعداسےنافذکردیاجائےگا۔

نئی آٹوپالیسی کےمطابق ، 2023 اور2031 تک آٹوسیکٹرمیں مسابقت بڑھانےکیلئےٹیرف کو15فیصدتک رکھاجائےگا۔ الیکٹرک گاڑیوں پرسیلزٹیکس کوبتدریج کم کیاجائےگا۔

الیکٹرک گاڑیاں ، بیٹری والی گاڑیوں اورجنرل الیکٹرک گاڑیوں پر2031تک 1فیصدکی شرح سےسیلزٹیکس لاگورہےگا۔ اس کےعلاوہ ایکسٹینڈالیکٹرک گاڑیوں اورسیلزٹیکس 6 فیصداورپلگ ان ہائبرڈالیکٹرک گاڑیوں پرسیلزٹیکس 9فیصدرکھنےکی تجویزدی گئی ہے۔

دیگرتفصیلات کےمطابق 15ہزارڈالرسےکم چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پرٹیرف بتدریج کم کیاجائےگا۔ الیکٹرک گاڑیوں کی فناسنگ کی حد30لاکھ سےبڑھاکر1کروڑکرنےکی تجویزدی گئی ہے جبکہ ان کی فنانسنگ کی مدت 3 سےبڑھاکر5 سال کردی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR tax return filing becomes easier with Tax Asan App

ٹیکس ریٹرن فائل کرناآسان ہوگیا

Saturday, 29 September 2026 | Web Desk ایف بی آرنے2026 کےٹیکس ریٹرن کیلئےآئرس کومزیدآسان بنادیاہے۔ …