Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk
وزارتِ خزانہ نےحکومتی قرضوں میں روزانہ کی بنیادپر20ارب روپےاضافےکی خبرکوحقائق کےمنافی قراردیاہے۔
جنگ اخبارکی خبرکےمطابق وزارت خزانہ نےاس حوالےسےاپنی وضاحت میں موقف اختیارکیاکہ حکومتی قرضوں میں روزانہ 20ارب روپے اضافےکی خبر پاکستان کےعوامی قرضوں کی مکمل اوردرست تصویر پیش نہیں کرتی۔
وضاحت کےمطابق قرضوں کی حقیقی صورتحال جانچنے کے لیے ان کا موازنہ معیشت کے حجم، یعنی مجموعی قومی پیداواریاجی ڈی پی سے کرنا ضروری ہے۔
،پاکستان کے قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب مالی سال 2023 کے اختتام پر 75 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2026 کے اختتام پر 68 فیصد رہ گیا۔ وزارت خزانہ کےمطابق، حکومتی قرضوں میں اضافے کی سالانہ شرح مالی سال 2023 میں تقریباً 26 فیصد تھی، جو مالی سال 2026 میں نمایاں کمی کے بعد 7.7 فیصد رہ گئی۔