Wednesday, 9 September 2026 | Web Desk
آئی فون 18 سیریز کی متوقع لانچنگ سے قبل آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں مختلف ممالک میں نمایاں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی 9 ستمبریعنی آج متوقع ہے۔ نئی سیریزکی لانچنگ سے پہلےملکوں کے ریٹیلرز نے آئی فون 17 سیریز کا اسٹاک ختم کرنے کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ سیلز لگادی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 سیریز پر رعایت مزید بڑھا دی ہے۔ آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت لانچ پرائس کے مقابلے میں 150 پاؤنڈ یعنی 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کم کی گئی ہے جبکہ بنیادی آئی فون 17کی قیمت میں بھی 100 پاؤنڈ یعنی 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
اسی طرح آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں 200 پاؤنڈ یعنی ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کمی کی گئی ہے۔
یورپی ملکوں میں بھی آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں 100 سے 150 یورو یعنی تقریباً 32 ہزار سے 50 ہزار پاکستانی روپے تک کمی دیکھی جارہی ہے۔
فوربز کے مطابق 9 ستمبر کو آئی فون 18 سیریز کے اعلان کے بعد موجودہ ماڈل کے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کو مارکیٹ سے بند کیے جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں موجودہ ڈسکاؤنٹس صارفین کے لیے آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری اورسنہری موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 امریکی ڈالر زیادہ ہونےکاامکان ہے۔