Home / سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

PM Shehbaz Sharif suspends 8 PIMS senior officials on recommendations of the inquiry committee

Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk

وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کےان کےخلاف بلاامتیازفوجداری کارروائی کرنےکی ہدایت دے دی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز واقعے پر لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سانحےکی تحقیقات کرنےوالی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیر اعظم نےکمیٹی کی نشاندہی پر8 افرادکو فوری معطل کرکےکارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔ اعلامیےکے مطابق ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندربھی شامل ہیں۔ معطل ہونے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی عبدالرحمان، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور سینئر رجسٹرار بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کےمطابق آگ لگنےکےبعدایک بچےکو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت دینےکی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے۔

سانحےکےحوالےسےوزیراعظم کوبریفنگ دیتےہوئےبتایاگیاکہ آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسزکو کال کی گئی، نرسری وارڈمیں فائرالارم تھانہ کوئی اورحفاظتی انتظام۔

وزیراعظم کوبتایاگیاکہ واقعے کے وقت سپر وائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہ تھا، دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر وارڈ میں موجود تھے، آگ لگنے اور پورا وارڈ جلنے میں صرف 2 منٹ کا وقت لگا، ایک نرس نے وارڈ میں آگ پھیلنے سے پہلے ایک بچےکی جان بچائی، آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو کال گئی۔ پمز اسپتال میں پہلا ایمرجنسی ریسپانس کال کے 15منٹ بعد پہنچا۔

اس موقع پروزیراعظم کاکہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت کےمرتکب افراد کسی قسم کی رعایت کےمستحق نہیں، پمز واقعےکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، معصوم بچوں کی موت ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پرپوری قوم غمگین ہے۔ پمزواقعےکےذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Hamid Mir breaking news about Imran Khan treatment

عمران 15ستمبرسےپہلےجیل سےباہر؟

Sunday, 23 August 2026 | Monitoring Desk ملک کےمعروف صحافی حامدمیرنےبڑی خبردےدی ۔ کہتےہیں عمران …