Home / امریکی امیگرنٹ ویزوں پرکام بند

امریکی امیگرنٹ ویزوں پرکام بند

US State department halts process on Immigrant visa applications around the world

Thursday, 27 August 2026 | Web Desk

امریکی انتظامیہ نے دنیا بھر سے امیگرنٹ ویزا درخواستوں کاپراسیس عارضی طورپرروک دیا ہے۔

فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق موجودہ ٹرمپ انتظامیہ امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کی مزید سخت جانچ پڑتال کرنا چاہتی ہے تاکہ ایسے افراد کوامریکاآنےسےروکا جاسکے جن کے بارے میں حکام کو خدشہ ہو کہ وہ مستقبل میں امریکی حکومت پرمالی بوجھ بن سکتےہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں امریکا کے مختلف سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں پہلے سے طے شدہ انٹرویوز کی ڈیٹ رکھنے والے بعض درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے انٹرویوز دوبارہ مقرر کیے جائیں گے۔ انہیں نئی تاریخ اور وقت کے بارے میں بعد بتادیاجائےگا۔

امریکی محکمہ خارجہ نےیہ واضح نہیں کیا کہ امیگرنٹ ویزا انٹرویوزاوردرخواستوں کی کارروائی دوبارہ کب شروع ہوگی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دنیابھرمیں امریکی سفارتخانوں میں تعینات ویزاافسران کی ازسرنوتربیت کی جارہی ہےجس کا مقصد افسران کو ہر ویزا درخواست گزار کی جامع اور یکساں بنیاد پر جانچ پڑتال کے لیے تیار کرنا ہے۔

امریکا میں امیگریشن ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ایسے درخواست گزار بھی متاثر ہوسکتے ہیں جو ویزا انٹرویو کے لیے پہلے ہی ہزاروں ڈالر خرچ کرچکےہیں اوراپنےسفر اوردیگرانتظامات مکمل کرچکے۔

امریکی حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ایسے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں جو سیاحت یا کاروبار کے لیے امریکا آئےلیکن بعد میں مستقل قیام کے لیے پناہ کی درخواست دی۔

امریکی امیگریشن پالیسی میں ہونے والی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں امریکا منتقل ہونے کے خواہش مند افراد، کاروباری اداروں اور ویزا ماہرین کوتشویش میں مبتلاکردیا۔

یہ بھی چیک کریں

US strikes Iranian targets after cargo ship attack in Strait of Hormuz

امریکانےایران پرپھرحملہ کردیا

Saturday, 27 June 2026 | Web Desk سوئٹزرلینڈکےشہربرگن اسٹاک میں ہوئی کامیاب بات چیت کےبعدامریکانےایک …