Sunday, 23 August 2026 | Monitoring Desk
ملک کےمعروف صحافی حامدمیرنےبڑی خبردےدی ۔ کہتےہیں عمران خان 15ستمبرسےپہلےپہلےہسپتال میں ہوں گے۔
حامدمیرنےیہ بات ایک نجی چینل کےپروگرام میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےبتائی۔ حامدمیرکاکہناتھاعمران خان کو ماہرڈاکٹرزکی نگرانی میں علاج کی ضرورت ہے۔ ممکن ہےکوئی عدالتی فیصلہ آجائےاوراگرنہیں بھی آتاتوحکومت تحریک انصاف کےلانگ مارچ سےپہلےپہلےخان صاحب کوہسپتال منتقل کرناپڑےگا۔
پیپلزپارٹی کےحوالےسےبات کرتےہوئےحامدمیرنےبتایاکہ بلاول بھٹوحکومت سےتعاون کےموڈمیں نہیں لیکن یہ خدشہ بھی ہےکہ کہیں جمہوریت کابسترگول نہ ہوجائےلیکن عین ممکن ہےبلاول بھٹوعنقریب حکومت صفوں کوچھوڑکراپوزیشن بنچوں پرجاکربیٹھ جائیں ۔
حامدمیرکےمطابق اتنابڑاقدم اٹھانےکی بلاول بھٹوکوقیمت بھی اداکرنی پڑےگی ، ہوسکتاہےانہیں جیل بھی جاناپڑےاوراس کیلئےوہ تیاربھی ہیں۔
اسی پروگرام میں ایک اوربڑی خبردیتےہوئےبتایاکہ آصف زرداری بھی ذہنی طورپرایوان صدرچھوڑنےپرتیارہیں۔