Home / کیاچکوال کی ہانیہ کوانصاف ملےگا؟

کیاچکوال کی ہانیہ کوانصاف ملےگا؟

Chakwal incident, will Hania Get Justice?

Thursday, 25 June 2026

چکوال میں سی سی ڈی کےہاتھوں معصوم بچی کاقتل قانون کےاندھےاورشتربےمہاراستعمال کی ایک واضح مثال ہے۔ سی سی ڈی کےسربراہ سہیل ظفرچٹھہ صاحب اس بچی کےگھرگئےاورمتاثرہ خاندان سےجاکرمعافی مانگی اورذمہ داراہلکارکوگرفتاربھی کروادیا۔

میڈیاسےبات کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ سی سی ڈی کےافسرسےفیصلہ لینےمیں غلطی ہوئی اوراس نےطاقت کابہت زیادہ استعمال کیا۔ انہوں نےواضح طورپرکہاکہ ذمہ داراہلکارکوبچانےکی کوشش نہیں کریں گے۔ حالانکہ چٹھہ صاحب میری رائےمیں آپ آل ریڈی اسےبچاچکےہیں ۔

آپ نےاپنےپیٹی بھائی کاایک دن کابھی جسمانی ریمانڈنہیں لیا۔ مقدمےمیں تین سودوشامل ہےلیکن یہ والی تین سودو توکوئی ماہروکیل پہلی ہی پیشی پراڑادےگا۔ معاف کیجئےگاقانون کےنفاذمیں سی سی ڈی کےدوالگ الگ معیارہیں ۔ ایک عام بندےکیلئےاوردوسرااپنےپیٹی بھائیوں کیلئےجس کی ایک مثال توہم ساہیوال والےواقعےمیں دیکھ چکےہیں ۔ شایداب بھی ویساہی ہوگا کہ متاثرہ خاندان بےچارہ صبرکرکےمعاملےکواللہ پرچھوڑدےگا۔ لیکن یہی واقعہ اگرکسی عام انسان سےہواہوتاتوعین ممکن ہےاب تک وہ پاربھی ہوچکاہوتا۔ کیونکہ ہم نےماضی میں دیکھاکہ عام لوگوں کےجھگڑےمیں ہوئی اموات پربھی سی سی ڈی کےہاتھوں قاتل مقابلےمیں مارےگئے۔

سہیل ظفرچٹھہ صاحب آپ نےمتاثرہ خاندان کویقین دہانی کروائی کہ انہیں اس کیس میں فوری انصاف دلوائیں گے۔ یہاں میں آپ سےیہ پوچھنےکی جسارت کروں گاکہ آیایہ اسی قسم کاانصاف ہوگاجوسی سی ڈی کی وجہ شہرت ہےیااس مرتبہ انصاف کیلئےآپ عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹائیں گے؟

میں ہرگزیہ نہیں کہہ رہاکہ کسی کی جان جانی چاہیے، جان کسی کی بھی ہوبہت قیمتی اوراللہ کی امانت ہے، صرف اللہ ہی اسےلینےکاحق رکھتاہے، کسی فردیاادارےکوہرگزکسی کی جان لینےکاحق نہیں ۔ اس لئےچٹھہ صاحب خداراقانون کااندھااوربےدریغ استعمال بندکردیں وگرنہ ساہیوال اورچکوال جیسےواقعات مستقبل میں بھی ہوتےرہیں گے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Why Shehbaz Sharif is so smiling?

شہبازشریف کیوں اتنامسکراتےہیں؟

Thursday, 25 June 2026 سابق وزیراعظم نوازشریف سےایک بارکسی نےپوچھا، آپ ہروقت پریشان پریشان رہتےہیں، …