Home / فیلڈمارشل کی چین میں اہم ملاقاتیں

فیلڈمارشل کی چین میں اہم ملاقاتیں

Field marshal syed Asim Munir met Chinese foreign minister

Tuesday, 26 May 2026 | Web Desk

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےکہاہےکہ عالمی اورعلاقائی حالات جس طرح چاہےتبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ وانگ ای نےان خیالات کااظہاربیجنگ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکےساتھ ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نےپاک چین دوستی کولازوال قراردیتےہوئےکہاکہ پاکستان چین کےساتھ اپن آہنی دوستی پرفخرمحسوس کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین کاعالمی مقام اوراثرورسوخ مسلسل بڑھاہے۔

چینی وزارت خارجہ کےمطابق فیلڈ مارشل نے کہاصدرشی جن پنگ کی قیادت کوخراج تحسین پیش کیا۔ ان کاکہناتھاچارعالمی اقدامات اوربیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹو نےعالمی امن اورترقی کےفروغ میں اہم کرداراداکیا۔

چینی وزارت خارجہ کےبیان کےمطابق، فیلڈ مارشل نےسی پیک کی تعمیرکےلیےپاک فوج کی جانب سےمکمل تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر ثالث ہے، جس پر تمام فریق اعتماد کرتے ہیں، چین پاکستان کی کوششوں کو سراہتا اور ان کی حمایت کرتا ہے، امن کا حصول مشکل ضرورلیکن بالآخر امن قائم ہو کر رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …