Friday, 15 May 2026 | Web Desk
سعودی عرب میں یوں توفٹبال شوق سےکھیلی اورپسند کی جاتی ہےلیکن کھیلوں کی دنیامیں مزیدآگےبڑھتےہوئےرواں سال کےآخرمیں پہلی سعودی فرنچائز ٹی 20 کرکٹ لیگ ہونےجارہی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق ڈیونزلیگ ٹی 20اکتوبر2026میں شروع ہونے کی توقع ہےاوراس لیگ میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے،تاہم یہ انٹرنیشنل ریٹائرڈ کھلاڑی فرنچائزکرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نےٹی 20 لیگ کی منظوری دی ہے، 6 ٹیموں پر مشتمل لیگ کے میچز طائف میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں زیادہ سے زیادہ چار ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے جنہوں نے دو سالوں میں مکمل رکن ممالک کی نمائندگی کی ہوگی۔ رپورٹ کےمطابق سعودی کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنےکا امکان ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ پانچ برس کے دوران سعودی عرب کھیلوں کی دنیا میں بڑی پیشرفت لانےوالےملک کےطورپرسامنےآیاہے۔ ولی عہدپرنس محمدبن سلمان اپنےوژن 2030 کےتحت معیشت کو متنوع بنانے کے لیے فٹبال،ٹینس اورباکسنگ کےبڑےاورمنافع بخش ایونٹس منعقد کروارہےہیں۔
گزشتہ تین برسوں سےسعودی عرب ٹی 20 لیگ کےحوالےسےافواہیں گردش کررہی تھیں جوآئی پی ایل کےہم پلہ ہو۔ گزشتہ سال آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گرینڈ سلیم طرز کے عالمی ٹی 20 ایونٹ میں ممکنہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔
اگلےسال پی ایس ایل میں کیاخاص ہوگا؟
عملی طور پر سعودی عرب نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی موجودگی بتدریج بڑھائی ہے۔ اس نے آئی سی سی کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے کیے ہیں۔ 2024 میں سعودی عرب نے آئی پی ایل کی نیلامی کی میزبانی کی اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی ILT20لیگ کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی۔