Home / کوکین کوئین پنکی کےسنسنی خیزانکشافات

کوکین کوئین پنکی کےسنسنی خیزانکشافات

Karachi 'Cocaine Queen' Pinky's account handler arrested

Thursday, 14 May 2026 | Web Desk

کراچی میں گرفتارہونےوالی کوکین کوئین انمول عرف پنکی کےاکاونٹ سنبھالنےوالاملزم پولیس نےگرفتارکرلیا۔ اس ملزم کےبینک اکاونٹس اورآن لائن ادائیگیوں کی تفصیلات بھی پولیس نےحاصل کرلیں۔

جیونیوزکےمطابق، ملزمہ نےدوران تفتیش پولیس کوبتایاکہ وہ کراچی کےکئی تھانوں کوبھتہ دیاکرتی تھی ۔ اس کےعلاوہ پنکی نےگرفتارہونےپرایک افسرکوایک کروڑروپےرشوت دی اورچھوٹ گئی ۔ اس نےبتایاکہ ایک افسرنےبھائی کوکئی بارپکڑالیکن ہرباررشوت لےکرچھوڑدیا۔

پنکی کےمطابق ایک پولیس افسرنےاسےاتناتنگ کیاکہ اسےقتل کرنےکی منصوبہ بندی بھی کی ۔ ملزمہ نےبتایاکہ اس کےسابق شوہرکےدوبھائی وکیل ہیں اورسابق شوہرپولیس سےبچنےکیلئےمنشیات وکلاکےچیمبرمیں رکھتےہیں ۔

پنکی کاکہناہےکہ کراچی میں ہرمہینے2کروڑروپےکی منشیات فروخت ہوتی ہے۔ لاہورمنشیات بھیجنےکیلئےانٹرسٹی بسوں کااستعمال کیاجاتاہے۔ پنکی کےپاس سےبرآمدہونےوالی دوموبائل سمیں بھی کسی اورکےنام کی نکلیں ۔

پولیس اوردیگرحساس ادارےملزمہ سےتفتیش کرنےمیں مصروف ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …