Sunday. 26 April 2026 | Web Desk
امریکی صدرٹرمپ کہتےہیں ایران کی موجودہ قیادت کےساتھ ڈیل کرنےکوتیارہوں ، ایرانی حکام جب چاہیں مجھےکال کرسکتےہیں ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےٹرمپ نےبتایاکہ وہ اپنےخصوصی ایلچی وٹکوف اورداماد جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کررہےہیں۔ فیصلےکی وضاحت کرتےہوئےانہوں کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ایرانی وفد سے ملاقات منگل کو ہو گی، میں نے کہامنگل میں بہت تاخیر ہے، ہمارے نمایندے 15،16 گھنٹےطویل سفر کر کے پاکستان نہیں جا سکتے۔
امریکی صدرنےمزیدکہاکہ ہمارے نمائندے ایرانی رہنماؤں سے بات کرنا چاہتے تھےلیکن ہماری ملاقات دیگر لوگوں سے طے کرائی جا رہی تھی۔
ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ ایرانی قیادت آپس میں لڑرہی ہے، ایران میں شدید اندرونی کشمکش ہے، کوئی قیادت کیلئےلڑرہاہےاورکوئی قیادت نہ کرنےکیلئےلڑرہاہے، کیونکہ ہم نے ان کی قیادت کی دو سطحوں کو ختم کر دیا ہے۔
ایران جنگ: مہنگےاوراہم امریکی ہتھیاروں میں کمی
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کوبتایاکہ ایران کی طرف سےانہیں پیپرپیش کیاگیاجوبہترہےلیکن کافی نہیں ۔ سیز فائر جاری رہے گا یا نہیں اس بارے میں نہیں سوچا۔