Home / مجتبیٰ خامنہ ای کابدلہ لینےکااعلان

مجتبیٰ خامنہ ای کابدلہ لینےکااعلان

Iran's new supreme leader Mujtaba Khamnaei's first statement

Thursday, 12 March 2026 | Web Desk

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نےمنتخب ہونے کے بعد اپنےپہلےہی پیغام میں شہداکےخون کابدلہ لینےکااعلان کردیا۔

ایک آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نےکہاکہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایاایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میں کچھ نہیں۔

ایرانی سپریم لیڈرکاکہنا تھاشہداکےخون کےبدلےکےحق سےدستبردارنہیں ہوں گے، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔ عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہےگا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نےکہاقومی یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں،صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …