Thursday, 12 March 2026 | Web Desk
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدنام زمانہ پیڈوفائل جیفری ایپسٹین اورموجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔ یہ مجسمہ واشنگٹن میں نیشنل مال کےقریب بلاک بسٹرہالی وڈمووی ٹائی ٹینک کےمشہورپوزکی نقل کرتےہوئےنصب کیاگیاہے۔
مجسمےکےساتھ کسی نےامریکی صدرٹرمپ پرطنزکرتےہوئےایک بینربھی لگادیاجس پرلکھاہے: میک امریکاسیف اگین ۔ یعنی امریکاکوپھرسےمحفوظ بنائیں۔
اس مجسمےمیں جیفری ایپسٹین آگےکھڑےہیں جبکہ ٹرمپ اس کےپیچھےٹائی ٹینک کےہیروکےباہیں پھیلانےوالےمشہورپوزمیں کھڑےہیں۔ امریکی میڈیا کےمطابق گزشتہ سال ستمبرکےبعد سےیہ تیسرامجسمہ ہےجواس جگہ نصب کیا گیا ہے اورکامقصدصدرٹرمپ اورجیفری ایپسٹین کےدرمیان تعلق کی طرف توجہ دلاناہے۔
لوگ بڑی تعدادمیں اس مجسمےکی ویڈیوزبنارہےہیں اوراس پرطرح طرح کے تبصرےبھی کررہےہیں۔
امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق ٹرمپ کےدوبارہ صدربننےکے بعد سےایپسٹین سے متعلق دستاویزات (ایپسٹین فائلز) کے اجراء اور ٹرمپ کے ان سے تعلقات کا معاملہ مسلسل تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ دونوں کے درمیان 1980 کی دہائی کے آخر سے لےکر 2000کی دہائی کے اوائل تک قریبی دوستی رہی، جس کی تصدیق دونوں کی ایک ساتھ لی گئی متعدد تصاویرسےہوتی ہے۔
درجنوں امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک
تاہم 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میرا اس کے ساتھ کافی عرصہ پہلے اختلاف ہو گیا تھا اورمیں پچھلے 15سال سے اس کےساتھ رابطےمیں نہیں تھا۔