Home / امریکانےجدیددفاعی نظام تھاڈاسرائیل منتقل کردیا

امریکانےجدیددفاعی نظام تھاڈاسرائیل منتقل کردیا

US shifts Thaad Defence system from S Korea to Middle East

Friday, 13 March 2026 | Web Desk

امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب جدیدترین ایئرڈیفنس سسٹم تھاڈ اسرائیل منتقل کر دیا ۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تھاڈ کی منتقلی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکاکے ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق صرف یہی نہیں بلکہ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کردیاگیاہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق یہ جدیدترین دفاعی نظام ایرانی حملوں سےاسرائیل کوبچانےکیلئےمنتقل کیاگیاہے۔

واضح رہےکہ امریکانے شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم تھاڈنصب کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …