Home / خوشخبری ، حج پروازوں کاشیڈول آگیا

خوشخبری ، حج پروازوں کاشیڈول آگیا

Hajj flight schedule 2026 details

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

عازمین حج کیلئےاچھی خبر۔ حج پروازوں کا شیڈول سامنے آ گیا، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین کو اگلے ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں کےبارےمیں آگاہ کر دیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کےتحت 468 پروازوں سے 1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس بھیجاجائےگا۔

حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیاجائے گا۔ جدہ کیلئے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا،آخری حج پرواز21 مئی کو روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 ، لاہور سے 104 کوئٹہ 18 ملتان 34 ،سیالکوٹ 26 ، فیصل آباد 23 اورسکھرسے 5 حج پروازیں جائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …