Friday, 27 February 2026 | Web Desk
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی جانب سےبلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق پوری قوت اورعزم کےساتھ جاری ۔ پاک افواج کےتابڑتوڑاورکارگر حملوں کےنتیجےمیں افغان طالبان کے133 کارندے ہلاک جبکہ 200 سےزائد زخمی ہوگئے، متعدد افغان چوکیاں اورفوجی تنصیبات کومکمل تباہ کردی گئیں۔ پاکستان نےپکتیامیں 5افغان چوکیوں پرقبضہ کرکےقومی پرچم لہرادیا۔
افغان طالبان نےپاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پربلااشتعال فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نےمنہ توڑ جواب دیتےہوئے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں مختلف چوکیوں کونشانہ تباہ کرڈالا۔
پاکستانی فورسزکےحملےمیں 3 افغان بٹالین اور سیکٹر ہیڈ کوارٹرز اوراسلحہ ڈبو مکمل تباہ ہوگئے۔ اس کےعلاوہ 80 سے زائد ٹینک، توپ خانے اور بکتربند گاڑیاں بھی راکھ کاڈھیربن گئیں، وطن عزیزکادفاع کرتےہوئےپاک فوج کے 2جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
مہمندکےعلاقےمیں گرسال سیکٹرکےمقام پرپاک فوج نےافغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں، پرولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے افغان پوسٹ کو مسمار کردیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق، پاک فوج کی اب تک کی کارروائیوں میں 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ200 سے زائد بری طرح گھائل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انگور اڈہ سیکٹر میں بھی افغان پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایاگیا، افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ مکمل طور پرملیامیٹ ہوگئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں کوراکھ کاڈھیربنادیا۔ صوبے پکتیکا میں پانچ افغان پوسٹوں پرقبضہ کرکےقومی پرچم لہرادیا۔ افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات اور کور ہیڈ کوارٹرز کوبھی ملبےکاڈھیربنادیا۔
کرم سیکٹر کے قریب بھی افغان طالبان کے کئی ٹھکانےمکمل تباہ جبکہ 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ انگوراڈہ میں بھی ایک افغان پوسٹ کو تباہ کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق، افغان طالبان نےکواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی لیکن تمام افغان کواڈ کاپٹرزکومارگرایاگیا۔ ڈرونز کے ذریعے بھی طالبان رجیم کی پوسٹوں پرکاری وارکئےگئے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہناہے،افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسزوطن عزیزکےایک ایک انچ کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دےگا۔