Home / محمدعامر،عمراکمل،شرجیل خان پرقومی ٹیم کےدروازےبند

محمدعامر،عمراکمل،شرجیل خان پرقومی ٹیم کےدروازےبند

Major Changes in PCB

لاہور: (ویب ڈیسک) رمیزراجہ کےچئیرمین پی سی بی نامزدہوتےہی قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ اوربولنگ کوچ کی چھٹی کےبعداب پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کی لہرآنےوالی ہے۔

کپتان بابراعظم کےبارےمیں کہاجارہاہےکہ وہ ورلڈ کپ کیلئےبنائی جانےوالی ٹیم میں تبدیلیوں پرناخوش ہیں تو دوسری جانب کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ کرکٹرزیاآفیشلزپرہمیشہ کےلئےٹیم اوربورڈکےدروازے بند کر دیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق متوقع چیئرمین نے کپتان کی مشاورت سے بنی ٹیم میں تبدیلیاں کر دیں ۔کپتان بابر اعظم ،شرجیل خان ، فخر زماں،سرفرازاحمد اورفہیم اشرف کوورلڈکپ اسکواڈمیں شامل کر چکے تھے۔

ورلڈکپ اسکواڈکےانتخاب پرانضمام الحق کی تنقید

متوقع چیئرمین رمیزراجہ کی ہدایت پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے آصف علی،خوشدل شاہ،اعظم خان اورصہیب مقصود کوٹیم میں شامل کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس لئے شرجیل خان ، محمد عامر عمر اکمل اب قومی ٹیم کا راستہ نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی میں سالہا سال سے براجمان عہدیداروں کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam creates PSL history with 500 runs in four seasons

بابر نےپی ایس ایل میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

Wednesday, 29 April 2026 | Web Desk پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی …