Home / زرداری، نوازشریف،بانی کےنام کی نمبرپلیٹس بکیں گی

زرداری، نوازشریف،بانی کےنام کی نمبرپلیٹس بکیں گی

KPK special car no plates

Thursday, 15 January 2026 | Web Desk

خیبرپختونخواحکومت کاانوکھا فیصلہ ۔۔ صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اوربانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کےناموں والی نمبرپلیٹس کی نیلامی کی جائےگی۔

صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نےجیونیوزکوبتایاکہ سیاسی وقومی شخصیات کے ناموں پرمشتمل فینسی اوریونیک چوائس نمبرپلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کونشترہال پشاورمیں ہوگی۔

فخر جہاں کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سےہوگا،سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

فخرجہاں کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلام کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نےامیدظاہرکی کہ اس اقدام سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔۔ شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

افغانستان پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …