Wednesday, 14 January 2026 | Web Desk
سابق وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کاکہناہےافغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے ’واضح دستاویزی ثبوت‘ موجود ہیں۔
جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نےوزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کی کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہےکیونکہ یہ سب ان کی حمایت سےہی ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
وزیراعلی کےپی سہیل آفریدی کوانگریزی لڑگئی
خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔