Home / افغانستان سےایک ہی چیزچاہیے: اسحاق ڈار

افغانستان سےایک ہی چیزچاہیے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar and Afghan FM

Wednesday, 05 November 2025 | Web Desk

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈارکہتےہیں افغان افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی پرواضح کردیاکہ ہمیں آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈارنے بتایا کہ کل افغان عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی صاحب کی 6 مرتبہ کال آئی۔ ان سےکہاکہ ہمیں آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب 2021 میں طالبان کی حکومت آئی تو پاکستان کی طرف سے جا کرکہاگیاکہ ہم یہاں ایک چائےکےکپ کے لیے آئے ہیں،وہ کپ آف ٹی ہمیں بہت مہنگا پڑا۔

اسحاق ڈارنےکہاکہ افغان طالبان کی حکومت آنےکے بعد 4 سال دونوں ممالک کےدرمیان کوئی باضابطہ چیزیں نہیں ہوئیں،میں نے افغانستان جاکر ان کے ساتھ بات چیت کی اور معاہدے کیے،ان سے ایک ہی مطالبہ کیاکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہو۔

دہشت گردوں سےمذاکرات ممکن نہیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں علماء کو 10 ہزار یا 25ہزار دینے کا مجھے علم نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …