Home / پاک افغان جنگ بندی معاہدےکےثمرات

پاک افغان جنگ بندی معاہدےکےثمرات

Pak Afghan Torkham border

Tuesday, 21 October 2025 | Web Desk

پاکستان اورافغانستان کےدرمیان جنگ بندی معاہدے کےبعد9روزسےبندطورخم بارڈرکےکھلنےکاامکان پیداہوگیا۔ اگلے24 سے 48 گھنٹےمیں اس حوالےسےپیشرفت سامنےآسکتی ہے۔

مختلف ذرائع سےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔

اسی حوالےسےایک پیشرفت یہ ہوئی کہ این ایل سی حکام نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینر طورخم ٹرمینل پر نصب کردیا اور کسٹم عملے سمیت دیگر متعلقہ تمام محکموں کے اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرمینل بلایا گیا۔

پاکستان کی طرف سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی اور گزشتہ 9 دن سےیہ سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

پاکستان سےپنگاافغانستان کوبھاری پڑگیا

ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے جس سے پاکستانی خزانے کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں یومیہ اوسطاً 5 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ دوطرفہ تجارت میں یومیہ اوسطاً 58 کروڑ روپے ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے کی امپورٹ شامل ہے۔

کسٹم حکام کےمطابق 9 روز سے طورخم گیٹ بند ہونے سے 7 ارب 65 کروڑ روپے مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہوسکی اور ملکی خزانہ 45 کروڑ روپےکے محصولات سے محروم رہ گیا۔

پاکستان افغانستان کو ادویات ، سیمنٹ، چاول ، سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے،افغانستان سے کوئلہ، پھل، تازہ اور خشک میوہ جات سمیت متعدد اشیا امپورٹ کی جاتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …