Home / پاکستان سےپنگاافغانستان پربھاری پڑگیا

پاکستان سےپنگاافغانستان پربھاری پڑگیا

Pak Afghan war

پاک افغان سرحد پرافغان فوجیوں کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کابھرپورجواب ۔۔ کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کر دیا، افغان فوجی اورخوارج ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر 6 مقامات انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پررات گئےاچانک بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ ان کامقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیتےہوئےمتعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے طالبان کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرزپر کامیاب اسٹرائیک کی اور منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرزمکمل طور پرتباہ کر دیا۔، کیمپ میں درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کھرچرفورٹ تباہ

خارجیوں اور افغان فورسز کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کھرچر فورٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیاگیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا جسے مؤثر کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کیاگیا ہے۔

پاکستان کی جانب سےکی گئی کارروائی میں آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ داعش اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پنا دیتے رہے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ میلا اور ترکمانزئی کیمپس کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا جبکہ خرلاچی سیکٹر میں ویڈیو میں پاکستانی فورسز افغانی پوسٹوں کو درست نشانے پر مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مزید براں، افغان جنڈوسر پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

21پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نےافغان فورسز کی 21 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ان پوسٹوں سےپاکستانی علاقوں کونشانہ بنایاجارہاتھا۔ سوچنےکی بات ہےکہ افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں تاکہ صرف وہی اہداف نشانہ بنائے جائیں جو براہِ راست پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اور غیرجانبدار یا سویلین اہداف کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جائے۔

پاکستان سےجوابی کارروائی روکنےکی درخواست

پاکستان کی جانب سےبھاری نقصان اٹھانےکےبعدافغانستان کی متعددپوسٹوں میں فوجی اپنےساتھیوں اورخارجیوں کی لاشیں چھوڑکرفرارہوگئے اورپاکستان سےکارروائی روکنےکی درخواست کردی۔

سعودی عرب اورقطرکاردعمل

سعودی عرب اورقطرنےپاک افغان سرحدی کشیدگی پرگہری تشویش کااظہارکرتےہوئےفریقین سےتحمل کامظاہرہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ دونوں ملکوں نےپاکستان اورافغانستان سےاپنےمعاملات بات چیت کےذریعےحل کرنےکی اپیل کی ہے۔

ایک شخص خیبرپختونخوامیں دہشت گردی لایا

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …