وزیر اعظم شہبازشریف نےامیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہنگامی رابطہ کرکےانہیں پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
الیکٹرانک میڈیاکےمطابق، وزیراعظم نےشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نےاسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیرِ قطر اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مذموم عزائم خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اسرائیل کاقطرپرحملہ، حماس قیادت کوشہیدکرنےکادعویٰ
انہوں نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، اس نازک وقت میں امتِ مسلمہ کو اتحاد پر زور دیا۔
امیرِ قطر نےاظہار یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔