Home / فیصل آباد:بچوں کی نازیباویڈیوزکالائیوٹیلی کاسٹ

فیصل آباد:بچوں کی نازیباویڈیوزکالائیوٹیلی کاسٹ

Gang arrested for sharing child pornography

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جنسی جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد نےمعاشرےمیں تشویش کی لہردوڑادی ہے۔

فیصل آبادسےخبرآئی ہےکہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبنانےوالاگروہ پکڑاگیا۔ ایف آئی اےسائبرکرائم کےمطابق ملزمان کےموبائل فون سےبچوں اوربچیوں کی نازیباتصاویراورویڈیوزملی ہیں۔

ملزمان کم عمرلڑکوں کی نازیباویڈیوبنانےکیلئےسائنٹفک طریقہ اختیارکرتے۔ گروہ کےارکان کےبارےمیں ایف آئی اے کو شکایات ملی تھیں کہ وہ موبائل فون ایپ کے ذریعے نازیبا چیٹ کرکےکم عمرلڑکوں سے جنسی مراسم قائم کرتے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنالیتے۔

ان ویڈیوز کوملزمان سوشل میڈیا گروپس پر شیئرکرکے لڑکوں کوبلیک میل کرتےاورانہیں جنسی مراسم قائم کرنےپرمجبورکرتے۔یہ ملزمان اس قدرسفاک اورلالچی تھےکہ وہ سوشل میڈیاگروپس پرپیسوں کےعوض ان ویڈیوزکالائیوٹیلی کاسٹ بھی کرتےتھے۔چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …