Home / عمران خان کاتباہ کن ٹویٹ، سب دروازےبند

عمران خان کاتباہ کن ٹویٹ، سب دروازےبند

Talat Hussain analysis on Imran Khan tweet on STH

مانیٹرنگ ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کےآفیشل اکاونٹ سےحال ہی میں ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نےدعویٰ کیاہےکہ جب بطوروزیراعظم انہوں نےجنرل عاصم منیرکوڈی جی آئی ایس آئی کےعہدےسےہٹایاتوجنرل عاصم منیرنےبشریٰ بی بی سےرابطےکی کوشش کرکےپیغام پہنچایاکہ وہ عمران خان سےاس سلسلےمیں بات کرناچاہتےہیں لیکن بشریٰ بی بی نےکہامیراان معاملات سےکوئی تعلق نہیں،اورصاف انکارکردیا۔ ٹویٹ میں عمران خان نےمزیدلکھاکہ اسی انکارکےنتیجےمیں آج بشریٰ بی بی جیل میں ہیں۔

عمران خان کےاس ٹویٹ پرسینئرصحافی اوراینکرپرسن طلعت حسین نےبہت زبردست تجزیہ کیاہےاورایک خبربھی دی ہے۔

اپنےیوٹیوب چینل ایس ٹی ایچ پرعمران خان کی اس ٹویٹ کاتجزیہ کرتےہوئےطلعت حسین کاکہناتھاکہ یہ ٹویٹ تخیل کی ایسی خوفناک اڑان ہےجس پرحقائق پرمبنی گفتگوکرنابہت مشکل ہے۔۔ اس سےزیادہ حماقت والاٹویٹ موجودہ حالات میں کوئی سیاسی لیڈرنہیں کرسکتا کیونکہ انہوں نےایک جھوٹی بات وہ بھی غلط ٹائم پرکردی۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نےیہ کہنےکی کوشش کی ہےکہ اس وقت کاڈی جی آئی ایس آئی بشریٰ بی بی کی منت ترلہ کررہاتھااوربشریٰ بی بی آسمان پربیٹھ کرکہہ رہی تھیں ، نہیں نہیں نہیں ۔ طلعت حسین نےکہاکہ بشریٰ کاچیف موکل جنرل فیض تھاجواسےمعلومات پہنچایاکرتاتھا۔ انہوں نےجنرل فیض سےبراہ راست اورزلفی بخاری کےذریعےرابطہ رکھاہواتھا۔

اب جبکہ ہندوستان سےجنگ جیتنےکےبعدجنرل عاصم منیرفیلڈمارشل بن کرایک نئےلیول پرچلےگئےہیں توآپ نےیہ ٹویٹ کرکےان کی شہرت کونقصان پہنچانےکی ناکام کوشش کی ۔ اس ٹویٹ کاعمران خان کونقصان ہوگا۔ معلومات کی بنیادپربتاسکتاہوں کہ اس ٹویٹ کےبعدعمران خان نےاپنےاوپرخودپہاڑتوڑاہے۔ اب توبہت ہی بڑاکوئی کرشمہ ہوگاکہ عمران خان کیلئےکوئی دروازےکھلے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …