Home / مودی کوپہلگام حملےکی پیشگی اطلاع تھی، صدرکانگرس

مودی کوپہلگام حملےکی پیشگی اطلاع تھی، صدرکانگرس

Congress president Kharge vs Narendra Modi

ویب ڈیسک: بھارتی سیاست میں الزامات کی بوچھاڑ! مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی کےخلاف تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا ہاؤسز کے مطابق، کھڑگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی کو حملے سے متعلق پہلے ہی خفیہ اطلاعات موصول ہو چکی تھیں، مگر انہوں نے یہ اہم معلومات سیکورٹی فورسز سے چھپائیں!

رانچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سربراہ نے کہا:

"مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل سری نگر کا دورہ اچانک کیوں منسوخ کیا؟ کیونکہ انہیں حملے کا علم تھا!”

ارجن کھڑگے نے اخباری رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

"حملے سے تین دن قبل خفیہ ایجنسیوں نے وزیر اعظم کو الرٹ جاری کیا، لیکن اس انتباہ کو سیکورٹی اداروں سے چھپا کر وہ خود تو بچ نکلے، عوام کو خطرے میں ڈال دیا۔”

انہوں نے مودی سے کھلے عام سوال کیا:

"جب آپ کو علم تھا کہ کشمیر خطرناک ہو چکا ہے، تو آپ نے سیکیورٹی فورسز، پولیس یا عوام کو خبردار کیوں نہیں کیا؟”

کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے خود خفیہ اطلاعات کی ناکامی تسلیم کی ہے، تو پھر سیاحوں اور عام شہریوں کی حفاظت کے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟

مودی پر لگائے گئے ان سنگین الزامات پر بی جے پی کا غصے سے بھرپور ردِ عمل سامنے آیا۔ پارٹی ترجمان سی آر کیسابن نے کھڑگے کے بیانات کو "جدید دور کے میر جعفر” جیسا قرار دیتے ہوئے کہا:

"یہ زہریلا پراپیگنڈہ ناقابل معافی ہے! اگر کھڑگے کے پاس ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائیں، ورنہ فوراً بغیر کسی شرط کے معافی مانگیں۔”

بی جے پی کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ کانگریس صدر اپنے دعوے کے پیچھے موجود معلومات کی نوعیت بھی واضح کریں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …