Home / دہشت گردی کےخلاف سخت اقدامات کافیصلہ

دہشت گردی کےخلاف سخت اقدامات کافیصلہ

national leadership united against terrorism

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں عسکری اور صوبائی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اہم فیصلے:

🔹 دہشت گردوں کو بے نقاب کرناجعفر ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔

🔹 قومی بیانیے کو تقویت دینانیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت ملک کے دفاع اور قومی بیانیے کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

🔹 روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر جوابی حکمت عملی – ملک دشمن پروپیگنڈے کے خلاف ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر مؤثر مہم چلائی جائے گی۔ جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور گمراہ کن مواد کے خلاف مستند معلومات سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ ہوا۔

🔹 فلم اور ڈراموں کے ذریعے آگاہی – قومی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے فلموں اور ڈراموں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر مواد شامل کرنے پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا۔

🔹 تعلیمی نصاب میں تبدیلیاںدہشت گردی کے منفی اثرات اور قومی سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں متعلقہ مواد شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام صوبے باہمی تعاون کو فروغ دیں اور ملکی سلامتی و ہم آہنگی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔

یہ اجلاس پاکستان کے قومی بیانیے کو مضبوط کرنے اور دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …