Home / طالبان کومناسکتاہوں،علی امین گنڈاپور

طالبان کومناسکتاہوں،علی امین گنڈاپور

Ali Amin Gandapur offers mediation with Taliban

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان پر اثر و رسوخ ختم ہو چکا، اگر انہیں مذاکرات کا ٹاسک دیا جائے تو وہ طالبان کو بات چیت کی میز پر لا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کے دن وہ اور ان کے ساتھی پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، کوئی جلسہ نہیں ہوا اور یونین کونسلز کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین کا ہی پتہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا پلان اڑھائی ماہ پہلے دیا جا چکا ہے، مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ مجھے ذمہ داری دی جائے تو میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہوں، یہی واحد حل ہے۔ قبائلی مشران کو طالبان انکار نہیں کر سکتے۔ میں کل ہی اخونزادہ کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں، بس مجھے بھیجا جائے۔

ملکی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری

افطار پارٹی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی بحران سے نکال دیا ہے اور اس وقت صوبہ 159 ارب روپے سرپلس میں ہے، جبکہ پنجاب 148 ارب روپےخسارے میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہوتی توصوبہ سرپلس میں نہ ہوتا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیرہے، کیونکہ ان کی قید کےبعد سےملک میں دہشت گردی اوربدامنی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کہاہمارا افغانستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر کا بارڈر ہے، بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔ ماضی میں پی ڈی ایم حکومت نے بھی طالبان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملکی بہتری کے لیے قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے، مگر یہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ممکن نہیں۔ عوامی حمایت کے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی، اور دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے عوام کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …