Home / وفاقی کابینہ میں توسیع،کون کون شامل؟

وفاقی کابینہ میں توسیع،کون کون شامل؟

Federal Cabinet extended

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ میں توسیع،13 وفاقی وزراء، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

کابینہ میں شامل ہونے والے وفاقی وزراء میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر اقبال، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، شزہ فاطمہ، جنید انوار چودھری، خالد حسین مگسی اور عمران احمد شاہ شامل ہیں۔

وزرائے مملکت کی فہرست میں بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس، طلال چوہدری، عبدالرحمٰن کانجو، بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر مختار بھرتھ، شذرہ منصب، عون چودھری اور وجیہہ قمر شامل ہیں، جنہوں نےوزیر مملکت کے طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس کے علاوہ، مشیروں میں محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک شامل ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وزراء کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدرمملکت آصف زرداری نےوفاقی وزرا،وزرائےمملکت اورمشیروں سےحلف لیا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …