Home / اسلام آباد: امریکی شہریوں کومحتاط رہنےکامشورہ

اسلام آباد: امریکی شہریوں کومحتاط رہنےکامشورہ

Security alert for US citizens in Islamabad

ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نقل و حرکت سے قبل اپنے ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مقامی میڈیا کی نگرانی کرتے رہیں۔

ایڈوائزری میں خاص طور پر امریکی شہریوں کو اسلام آباد کی فیصل مسجد اور اس کے اطراف میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ہمیشہ ساتھ رکھیں اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے پر بھی زور دیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو ہر قسم کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ اقدام سیکیورٹی کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت امریکی شہریوں کو ہر ممکن احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …