ویب ڈیسک ۔۔ امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نےایزورکلاؤڈ اورمصنوعی ذہانت کی توسیع کے لیےبھارت میں 3 ارب ڈالرسرمایہ کاری کااعلان کیاہے۔
رائٹرزکے مطابق، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلاکہتےہیں بھارت میں ایزورکلاؤڈاوراےآئی کی صلاحیت بڑھانےکیلئے3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی،جس سےبھارت میں کمپنی کی سرمایہ کاری دگنی اورقیمتوں میں کمی ہوگی۔
مائیکروسافٹ کے ترجمان کے مطابق یہ سرمایہ کاری دو سال کے دوران بھارت میں شہریوں کی اے آئی کے استعمال کی صلاحیت میں اضافے کے لیے کی جائے گی۔
انہوں نے بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری حال ہی میں مالی سال 2025 میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا حصہ ہے۔
ہونڈائی نےگاڑیوں کی قیمتیں بڑھادیں
قطرائیرلائن کےپاکستان میں دفاتربند
ستیا ناڈیلا نے بنگلور میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کے 10 شہروں میں مائیکروسافٹ کے 20,000سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں اور کمپنی کا مقصد مقامی صارفین اور شہریوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مائیکروسافٹ کے لیے بھارت کی کمیونٹی کا تعاون خاص طور پر ڈیولپرز کے لیے اے آئی کی بنیاد پر جی آئی ٹی ہب کوپائلٹ پر اے آئی پروجیکٹس کے ساتھ جڑنے کے حوالے سے اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جی آئی ٹی ہب پر امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور 2028 تک سب سے بڑا ملک بنانے کے لیے کام جاری ہے، اور امریکا کے بعد بھارت سے ہمیں اے آئی پروجیکٹس میں سب سے زیادہ مدد ملی ہے۔
ستیا ناڈیلا نے مزید بتایا کہ مائیکروسافٹ کا منصوبہ ہے کہ 2030 تک بھارت میں ایک کروڑ شہریوں کو اے آئی میں ماہر بنایا جائے، جبکہ گزشتہ سال 24 لاکھ افراد کو اے آئی کی تربیت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت مائیکروسافٹ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز کے سربراہ بھی بھارت کا دورہ کرکےبڑی سرمایہ کاری کے وعدے کرچکے ہیں۔
ستیاناڈیلاکا تعلق بھارت سے ہے اور وہ ٹیکنالوجی کی کئی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کی طرح بھارت میں خاصے مقبول ہیں، جہاں انجینئرنگ کی ڈگری کو خوش حالی کی علامت سمجھاجاتاہے۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی ٹورر کے دوران منگل کو بنگلور میں بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کے پروگرام میں شرکت کی۔