Home / پنجاب میں دھی رانی کاراج

پنجاب میں دھی رانی کاراج

Punjab livestock scheme

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب کی دیہی خواتین کیلئےخودکفالت اورروزگارکادروازہ کھول دیا۔ 12 اضلاع کی 11 ہزارخواتین کوگائےاوربھینسیں مفت دی جائیں گی۔اس منصوبےکیلئے2 ارب روپے کا ریکارڈ پیکج مختص کیا گیا ہے۔

**باوقار روزگار کی فراہمی** 

مریم نوازکہتی ہیں پنجاب کی دیہی خواتین کیلئےباعزت روزگار کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ حکومت دیہی خواتین کو نہ صرف مفت مویشی فراہم کرے گی بلکہ پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمرز کا بھی بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

**مستفید ہونے والے اضلاع** 

یہ منصوبہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو کی دیہی خواتین کو شامل کرے گا، جنہیں مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی جائیں گی۔

**لائیو اسٹاک فارمرز کے لیے سہولتیں** 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید اعلان کیا کہ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 80 ہزار مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، رجسٹرڈ ڈیلرز سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خریدنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

**اینیمل آئیڈنٹٹی سسٹم اور ہیلپ لائن کا قیام** 

مویشیوں کی دیکھ بھال کو آسان بنانے کے لیے "اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم” متعارف کرایا گیا ہے۔ فارمرز کے لیے ایک ہیلپ لائن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ہر قدم پر رہنمائی اور سہولت میسر ہو۔

یہ منصوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی صنعت کو فروغ دینے اور دیہی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …