Home / ہونہارسکالرشپس کودگناکرنےکااعلان

ہونہارسکالرشپس کودگناکرنےکااعلان

Maryam Nawaz Honhaar Scholarship program

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہونہارسکالرشپ کی تعداداگلےسال تیس ہزارسےبڑھاکرساٹھ ہزارکرنےکااعلان کردیا۔

اسلام آبادمیں سکالرشپ تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاکہ اس سال تیس ہزارسکالرشپس دئیےگئےہیں جن میں سےساٹھ فیصدطالبات نےحاصل کئےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ جلدوہ طلباکیلئےلیپ ٹاپس بھی لےکرآرہی ہیں ۔ مریم نوازنےیہ بھی کہاکہ وہ اگلےسال ایک لاکھ ای بائیکس طلبامیں تقسیم کرنےکاارادہ رکھتی ہیں ۔

مریم نوازنےکہاکہ یہ سکالرشپس سوفیصدمیرٹ پردئیےگئےہیں ، یہ نہیں دیکھاگیاکہ طالب علم کاتعلق کسی سیاسی جماعت سےہے۔ جوبھی طالب علم میرٹ پرہےوہ اس سکالرشپ کااہل ہے۔

مریم نوازنےکہاکہ میں ایک ماں کےطورپرکبھی نہیں چاہتی کہ میرےبچےماردو،جلادو،گالیاں دوکےراستےپرچلیں ۔ میں چاہتی ہوں کہ ہمارےبچےگالم گلوچ نہ سیکھیں، اس طرح کامستقبل آپ کےلئےنہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نےکہامیں لڑکوں سےکہناچاہتی ہوں کہ ماوں ، بہنوں کی عزت کرناسیکھیں چاہےوہ آپ کی مخالف جماعت سےہی کیوں نہ ہوں ۔ مریم نوازنےکہاکہ کوئی آپ کوکتناہی کیوں نہ بھڑکائے،آپ نےکبھی پاکستان کےخلاف نہیں جانا۔ ہم انٹرنیشنل سکالرشپس بھی دیناچاہتےہیں لیکن یہ ذرامہنگاپروگرام ہےلیکن ہماری کوششیں جاری ہیں۔

لاہورمیں دنیاکی بہترین یونیورسٹیزکےکیمپس بنانےکاپروگرام بنارہےہیں ۔ اس حوالےسےبات چیت جاری ہے۔ آج اللہ کےفضل سےملک کی معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے۔ آج دنیاپاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نےطلبہ وطالبات سےوعدہ لیاکہ کبھی ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

مریم نوازنےکہامیں آپ کوجودیاوہ کوئی احسان نہیں،آپ ہی کےپیسےآپ کومل رہےہیں ۔ آپ اس سب کےجواب میں مجھےشکریہ بھی نہ کہیں لیکن اتناضرورکریں کہ کسی کےکہنےپرلوگوں کوگالیاں نہ دیں،کسی کےانتشارکاحصہ نہ بنیں۔ میں ایک ماں کی طرح آپ سےمخاطب ہوں اورکوئی ماں نہیں چاہتی اس کےبچےہاتھوں میں ڈنڈےپکڑکرکسی انتشاراورتخریب کاحصہ بنیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …