Home / سانحہ 9مئی پرجوڈیشل کمیشن کی درخواست مقرر

سانحہ 9مئی پرجوڈیشل کمیشن کی درخواست مقرر

9th May Case in Supreme Court

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیےاہم مقدمات کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان مقدمات میں 9 مئی کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، اور مختلف اہم درخواستیں شامل ہیں۔
آئینی بینچ اور کاز لسٹ
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتےکو سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
اہم مقدمات کی تفصیلات
نومئی کے سانحے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست پر 9 مئی کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔
توہین عدالت کیس
عمران خان کےخلاف 25 مئی کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر دائر توہین عدالت کیس کی سماعت بھی 10 دسمبر کو ہوگی۔ یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
آٹھ فروری کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات
آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔ درخواست میں انتخابات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔
دیگر اہم مقدمات
ارشد شریف قتل کیس: ازخود نوٹس کیس 9 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی: 9 دسمبر کو سماعت ہوگی۔
مٹھی اسپتال میں بچوں کی اموات: سندھ حکومت کے خلاف کیس 9 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر
فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں: 9 دسمبر کو سماعت ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی: شہری کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔
انیس سوترانوےسے زیر التوا فون ٹیپنگ کیس: یہ مقدمہ 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔
دیگردرخواستیں
• عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقل کرنے کی درخواست 10 دسمبر کو سنی جائے گی۔
• پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر۔
• سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔
یہ مقدمات ملکی سیاست، عدالتی عمل، اور اہم قومی معاملات پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …