Home / بلاول نےآئینی ترامیم کی ناکامی کی وجہ بتادی

بلاول نےآئینی ترامیم کی ناکامی کی وجہ بتادی

Bilawal Bhutto Hum news interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹونےآئینی ترامیم کےمنظورنہ ہونےکی وجہ بتادی ۔

اسلام آبادمیں نجی نیوزچینل کوانٹرویومیں بلاول بھٹونےبڑاانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےآئینی ترامیم کامسودہ پہلےہم سےشیئرکرنےکی بجائےسپریم کورٹ سےشیئرکیااورانہیں جاکربتایاکہ ہم عدالتی اصلاحات کرنےجارہےہیں ۔ اس کےبعدمخصوص نشستوں کافیصلہ ہمارےخلاف آگیااورہم پارلیمان میں اپنی مطلوبہ اکثریت کھوبیٹھے۔

بلاول بھٹوکےبقول مخصوص نشستوں کافیصلہ جوڈیشل ریفارمزمیں براہ راست عدالتی مداخلت تھی۔ عدالتی اختیارات کم کرنےکی بات آئی توعدلیہ کا ادارہ اکٹھا ہو گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےصحافیوں سےبات کرتےہوئےآئینی ترامیم کومنطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے خدشہ ظاہرکیاکہ یہ معاملہ 25 اکتوبر سے پہلے حل نہ ہواتوممکن ہےاس کےبعدآنےوالےحالات کسی کےکنٹرول میں نہ رہیں۔ بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ آئینی عدالت کےمعاملےکوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

عمران خان کےملٹری ٹرائل کےحوالےسےسوال پرانہوں نےکہاابھی تودیکھنا ہے کہ شواہد کیاہیں، ویسے بھی صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہےاورپیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹونےاستفسارکیاجس طرح مخصوص نشستوں پر حکم امتناع جاری کیا گیا اس کی ٹائمنگ پر بات کیوں نہیں کی جاتی،14 ستمبر کو پارلیمنٹ کےاجلاس والےدن ججوں کی 4 صفحات کی وضاحت کی ٹائمنگ پر سوال کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …