Home / ایران کااسرائیل پرحملہ،امریکہ کی ایران کودھمکی

ایران کااسرائیل پرحملہ،امریکہ کی ایران کودھمکی

Iran fires ballistic missiles on Israel

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایران نےلگ بھگ 400بیلسٹک ، ڈرون اورکروزمیزائلوں کےساتھ اسرائیل پرحملہ کردیا ۔ مختلف میڈیاذرائع سےملنےوالی اطلاعات کےمطابق حملےکےدوران اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدمیں درجنوں دھماکےسنےگئے۔ اس کےعلاوہ تل ابیب میں نامعلوم حملہ آوروں نےفائرنگ کرکےبہت سےلوگوں کومارڈالا۔ بعدمیں اسرائیلی فورسزنےحملہ آوروں کومارڈالا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اےایف پی کےمطابق ایرانی حملہ شروع ہوتےہی پورااسرائیل جنگی سائرن کی آوازوں سےگونجنےلگااورلوگ اپنےگھربارچھوڑکرمحفوظ پناہ گاہوں میں جاکرچھپ گئے۔ اسرائیلی فوج نےایرانی میزائلوں کوہوامیں تباہ کرنےکیلئےاپنےآئرن ڈوم سسٹم کومتحرک کردیالیکن اس کےباوجودبہت سےایرانی میزائل اسرائیل میں اپنےٹارگٹس تک پہنچنےمیں کامیاب ہوئے۔ ایک اطلاع کےمطابق اسرائیل کانیگیومیں واقع نیواتم ائیربیس مکمل تباہ ہوگیا۔ اس کےعلاوہ کئی مقامات پرہلاکتوں اورعمارتیں تباہ ہونےکی اطلاعات ہیں۔

پاسداران انقلاب کابیان
ایرانی پاسداران انقلاب کےترجمان نےکہاہےکہ حملےاسماعیل ہنیہ اورحسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ لینےکیلئےکئےگئے۔ اب اگراسرائیل نےان حملوں کاجواب دیاتوزیادہ شدت سےجواب دیاجائےگا۔

امریکہ کاردعمل
ایرانی حملےکےبعدوائٹ ہاوس میں امریکی صدربائیڈن کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہواجس میں صورتحال پرغورکیاگیا۔ صدربائیڈن نےمشرق وسطیٰ میں موجودامریکی فوج کواسرائیل کےدفاع کاحکم جاری کیاجبکہ امریکی محکمہ خارجہ نےاپنےردعمل میں کہاہےکہ ایران کواس حملےکابھاری خمیازہ بھگتناپڑےگا۔

ایرانی سپریم لیڈرکابیان وائرل
اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔ ایرانی سپریم لیڈرنےایکس پرقرآن کی آیت نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ شیئر کی۔

ایک اورخبرکےمطابق اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم کےباعث بیشترایرانی میزائلوں کوفضامیں ہی تباہ کردیاگیاجبکہ ان حملوں کےنتیجےمیں دوافرادمعمولی زخمی ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …