Home / علی امین گنڈاپورکی پراسرارگمشدگی؟

علی امین گنڈاپورکی پراسرارگمشدگی؟

FIR against Ali Amin Gandapur

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراچانک ایک میٹنگ کیلئےاسلام آبادپہنچےاورپھرمشکل میں پھنس گئے۔

اسلام آبادپولیس نےگزشتہ روزکےجلسےمیں قانون کی خلاف ورزی پران کےخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرلیا،تاہم اس خبرکےفائل ہونےتک ان کی گرفتاری سےمتعلق کوئی خبرنہیں آئی تھی ۔

ذرائع کابتاناہےکہ علی امین گنڈاپورکےخلاف درج ایف آئی آرمیں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کےمطابق یہ افسرجلسےکیلئےطےشدہ وقت ختم ہونےکےبعدجلسہ گاہ خالی کرنےکاحکمنامہ لےکرپہنچےلیکن انہیں وہیں بٹھالیاگیا۔

دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کےمطابق علی امین گنڈاپورسےیاان کےکسی سٹاف سےکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا۔ بیرسٹرکاکہناتھاکہ علی امین کئی گھنٹوں سےپراسرارطورپرلاپتہ ہیں۔ مشیراطلاعات کےپی نےعلی امین کی گرفتاری کاخدشہ ظاہرکیا،تاہم اس کی آزادذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …