Home / عرفان صدیقی کی سپریم کورٹ کےفیصلےپرتنقید

عرفان صدیقی کی سپریم کورٹ کےفیصلےپرتنقید

irfan siddiqi on sc decision

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی کہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا توحکومت کواس قانون میں ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔

عرفان صدیقی نےکہاحکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں لیکن آٹھ ججوں کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہاآئین کی کھلی توہین ہو رہی ہو تو پارلیمنٹ پرآئین کاتحفظ کرنالازم ہوجاتاہے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہاپارلیمنٹ کے ہر رکن نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہم نےیہ اقدامآئین کی عزت اور تکریم کی بحالی کےلیےکیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاآئین کی ماں ہونے کے ناطے آئین کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …