Home / ہربھجن سنگھ گیری کرسٹن کےکان بھرنےلگے

ہربھجن سنگھ گیری کرسٹن کےکان بھرنےلگے

Harbjhajan advises Gary Kristen

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ گیری کرسٹن کی جانب سےکھلاڑیوں سےمتعلق انتہائی چونکادینےوالےبیان کےبعدسابق بھارتی اسپنرہربھجن سنگھ نےگیری کرسٹن کوایک مشورہ دیاہے۔

ہربھجن سنگھ نےگیری کرسٹن کومشورہ دیتےہوئےکہاہےکہ وہ پاکستان میں اپناوقت ضائع نہ کریں بلکہ واپس بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ شروع کردیں ۔ ہربھجن نےاپنےپیغام میں گیری کرسٹن کی بہت تعریف کرتےہوئےانہیں ایک عظمیم کوچ ، مینٹوراورکرکٹنگ مائنڈقراردیاہے۔

یادرہےکہ گیری کرسٹن کی کوچنگ میں بھارت نے2011کاورلڈکپ جیتاتھا۔

ایک سینئرصحافی کےتوسط سےسامنےآنےوالےگیری کرسٹن کےبیان کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بالکل بھی اتفاق نہیں ، کھلاڑی ایک دوسرےکوسپورٹ نہیں کرتے۔ ہرکوئی دوسرےسےالگ الگ ہے۔ میں نےبہت سی ٹیموں کےساتھ کام کیاہےلیکن ایسی سچویشن کبھی نہیں دیکھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نےگیری کرسٹن کی جانب سےایسےکسی بھی بیان کی تردیدکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …