Home / کراچی والواپنےگریبان میں جھانکو: نوازشریف

کراچی والواپنےگریبان میں جھانکو: نوازشریف

nawaz sharif statement

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی کھل کرکراچی والوں پرتنقید ،کہاترقیاتی کام کراچی میں میں کرتاہوں اورووٹ کسی اورکےنام پرنکلتےہیں ، ایساکیوں بھائی ؟

لاہورماڈل ٹائون سیکریٹریٹ میں ن لیگ کےپارلیمانی بورڈکےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےقائدن لیگ نےکھل کراچی والوں سےگلےشکوےکئے۔ کہاکراچی میں مسلم لیگ نےدہشت گردی اورقتل غارت ختم کرکےامن بحال کیا 2200میگاواٹ بجلی کامنصوبہ قائم کیااورگرین لائن بنائی۔

کراچی میں کئےجانےوالےاپنےکام گنوانےکےبعدنوازشریف نےمزیدکہاکہ یہ سب کرنےکےباوجودووٹ ن لیگ کی بجائےکسی اورکوچلاجاتاہے۔ کراچی والویہ کوئی اچھی بات نہیں ، اپنے گریبان میں ذراجھانکو ۔

صرف کراچی والےہی نہیں ، چترال والےبھی نوازشریف کےطنزسےمحفوظ نہ رہے ۔ چترال والوں کومخاطب کرتےہوئےسابق وزیراعظم نےکہاچترال والو،ٹنل یعنی سرنگ نوازشریف سےبنواتےہواورووٹ کسی اورکودیتےہو؟

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …