Home / کینیڈاچھوڑنےوالوں کی تعدادمیں اضافہ

کینیڈاچھوڑنےوالوں کی تعدادمیں اضافہ

canada's reverse immigration

ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈاکواپنےخوابوں کی سرزمین سمجھنےوالوں کیلئےایک خبریہ ہےکہ وہاں سب اچھانہیں کیونکہ کینیڈا جانےوالےبہت سےلوگ یاتوکسی اورملک جاچکےہیں یاایساکرنےکےبارےمیں سوچ رہےہیں ۔

کینیڈاجاکرمستقتل سکونت اختیارکرنےوالوں کیلئےوہاں سرچھپانےکی جگہ ایک بہت بڑامسئلہ بن چکی ہے۔ ایک ایک کمرےپرمشتمل رہائش کےکرائےاس قدرزیادہ ہیں کہ پورامہینہ سخت محنت کرنےکےبعدبھی آپ ایک ڈالرتک بچانہیں پاتے،آمدن کابڑاحصہ گھرکےرینٹ اورباقی دیگراخراجات کی نذرہوجاتاہے۔

کینیڈاکی کم آبادی اوربڑھتی عمرجیسےمسائل پرقابوپانےکیلئےوزیراعظم جسٹن ٹروڈونےامیگریشن پالیسی کواپناہتھیاربنایااوراسےکامیابی سےاستعمال بھی کیا۔ محکمہ شماریات کینیڈاکےمطابق امیگریشن کےملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئےاوررواں سال ملک کی آبادی گزشتہ چھ دہائیوں کےمقابلےمیں سب سےزیادہ تیزی سےبڑھی ۔

حیرت انگیزطورپرکینیڈامیں مستقل طورپربسنےکےرجحان کوآہستہ آہستہ ریورس گیئرلگناشروع ہوگیاہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً 42,000 افراد نے کینیڈا چھوڑا،2022 میں 93,818 افراد اور 2021 میں 85,927 افراد نے کینیڈا کوخیربادکہا۔

انسٹی ٹیوٹ فار کینیڈین سٹیزن شپ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2019 میں کینیڈا چھوڑنے والے تارکین وطن کی شرح دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ محکمہ شماریات کینیڈا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک چھوڑنےکےرحجان میں کوروناوباکےبعدایک بار اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے۔

اگرچہ یہ بھی حقیقت ہےکہ انہی دنوں ملک میں 263,000 افرادنےامیگریشن حاصل کی لیکن ہجرت میں مسلسل اضافےنےمبصرین کوبہت کچھ سوچنےپرمجبورکردیاہے۔

پچیس سال کی کارا2022میں ہانگ کانگ سےہجرت کرکےکینیڈاآئیں اوراب وہ مشرقی ٹورنٹومیں سکارابورمیں ایک کمرےکےتہہ خانےمیں رہتی ہیں جس کاماہانہ کرایہ 650کینیڈین ڈالرہےاوریہ رقم اس کی ماہانہ آمدن کا30فیصدبنتی ہے۔ کاراجیسےتارکین وطن کیلئےکینیڈاچھوڑنےکی سب سےبڑی وجہ یہاں کےآسمان کوچھوتےگھروں کےکرائےہیں ۔

کاراکاکہناہےوہ کینیڈامیں خودکوپھنساہوامحسوس کرتی ہیں اورجب بھی انہیں موقع ملاوہ یہاں سےنکل جائیں گی ۔

اڑتیس سال کےجسٹناس سٹانکس 2019میں لیتھوانیاسےپولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کرنےکینیڈاآئےاوراب وہ جنوب مشرقی ایشیامیں شفٹ ہونےکےبارےمیں سوچ رہےہیں جہاں زندگی گزارنےکی قیمت کم ہے۔ اسٹانکس کےایک بیڈروم والےگھرکاکرایہ 2000کینیڈین ڈالرہےاوریہ ان کےحساب سےبہت زیادہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

UAE visa documentation

یواےای ورک پرمٹ،رہائشی ویزااب بہت آسان

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نےغیرملکیوں کے لیےبڑےریلیف کااعلان …