ویب ڈیسک ۔۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج کیلئےدرخواستوں کی وصولی آج سےشروع ہوگئی۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق اس مقصدکیلئے15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےسرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اگلےسال یعنی2024 میں 89 ہزار605پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
اس مرتبہ خواتین کومحرم کےبغیر حج ادا کرنےکی سہولت دی گئی ہے۔مقررہ تعداد سےزائددرخواستیں موصول ہونےکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امورکےمطابق،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزارکا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،اس اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی۔
اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتے دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پرہی حج درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
اس مرتبہ حکومت نےشارٹ حج اسکیم بھی متعارف کرائی ہے،اس اسکیم کےتحت جانےوالوں کوحجازمقدس میں 40روزسےکم گزارناہوں گے۔