مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 5:13 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / لاہورقلندرزکاپی ایس ایل میں براآغاز

لاہورقلندرزکاپی ایس ایل میں براآغاز

PSL7: Multan Sultans beat Lahore Qalandars

ویب ڈیسک ۔۔ حسب روایت لاہورقلندرزکاپاکستان سپرلیگ میں براآغاز۔ ملتان سلطانزنےسنسنی خیز مقابلےکےبعدلاہورقلندرزکو5وکٹوں سےشکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کاتیسرامیچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزاورلاہور قلندرزکےدرمیان کھیلا گیا، جس میں سلطانز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورقلندرزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےملتان سلطانزکےبولرزاورفیلڈرزکوچھٹی کادودھ یاددلادیا۔

لاہور قلندرزکی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نےبیٹنگ کاآغاز کیا تو پہلی وکٹ 89 رنز پر گری جس میں عبداللہ شفیق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پھرکامران غلام آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکورمیں اضافہ کرتےرہےلیکن فخر زمان 76 رنز پر احسان اللہ کی گیند پرساتھ چھوڑگئے۔

لاہور قلندرزکےمحمد حفیظ 16، کامران غلام 43 اور بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان 206 رنزکاپہاڑکھڑاکردیااور سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرزکی جانب سےفخر زمان 76 اور کامران غلام 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ولی، شاہ نوازدھانی، عمران طاہر، خوش دل شاہ اوراحسان اللہ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

جواب میں 207 رنزکےہدف کے تعاقب میں سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نےبھِی قلندرزکےبولرزکومارمارکرلائن اورلینتھ بھلادی۔ دونوں نے150 کی شراکت قائم کی۔

خداخداکرکے150 کے مجموعی اسکور پرشان مسعودراشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 50 گیندوں پر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 83 رنزجوڑے۔سلطانز کےپویلین لوٹنےوالےدوسرے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 168 کے مجموعی اسکورپرشاہین شاہ آفریدی کووکٹ دےبیٹھے۔

محمد رضوان نے42 گیندوں پر3چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے69 رنزبناکرٹیم کی فتح میں مرکزی کرداراداکیا۔ نئے آنے والے کھلاڑی رائلی روسو 181 کے مجموعی اسکور5 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، ٹم ڈیوڈنےبھی کریزپرصرف ایک رن بنانےکی زحمت گواراکی اورپویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 83 ، محمد رضوان 69 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ قلندرز کے بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے3وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اورحارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …