Home / عمرہ زائرین کیلئےبڑی سہولت کااعلان

عمرہ زائرین کیلئےبڑی سہولت کااعلان

Saudi Govt announce facilities for Umrah pilgrims

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت نے عمرہ کی سعادت کیلئےآنے والے خوش قسمت افراد کی سہولت کیلئے ایک نیا اقدام اُٹھایا۔

سعودی میڈیاکےمطابق وزارت حج و عمرہ نےمعتمرین کی سہولت کیلئے اعتمرناایپ کےذریعےہوٹل میں کمرہ بک کرانےاورزیارات مقدسہ کیلئےٹرانسپورٹ کی سہولت باآسانی حاصل کرسکتےہیں۔

قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اورخانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں ’حجز خدمہ‘ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اُن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کراسکیں گے۔

کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے عمرہ اور حج زائرین کی سہولت کیلئے ٹیکنالوجی کی مددحاصل کی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …