Home / پی ایس ایل 7:ملتان سلطانزنےفتح کابگل بجادیا

پی ایس ایل 7:ملتان سلطانزنےفتح کابگل بجادیا

Multan Sultans beat Karachi Kings

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن سیون کارنگارنگ میلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزکافاتحانہ آغاز۔ایونٹ کی مضبوط ٹیم کراچی کنگزکا125رنزکاانتہائی آسان ہدف آسانی سےانیسویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزنےخطرےکی گھنٹی بجادی۔ کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرعقلمندانہ فیصلہ کرتےہوئےفیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو درست ثابت ہوا۔

کراچی کنگزکی بیٹنگ
ہوم ٹیم کےبلےبازملتان سلطانزکےبولرزکےآگےبےبس دکھائی دئیےاور مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔

کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز اور جو کلارک 24 گیندوں پر 26 رنز بناسکے، جبکہ شرجیل خان 31گیندوں پر43 رنز بنانے کے نمایاں رہے۔

سلطانزکےعمران طاہر 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض کراچی کنگز کی 3 اہم وکٹیں لے اڑے جبکہ شاہنواز دھانی اور خوش دل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ملتان سلطانزکی بیٹنگ

ننھےمنے125رنزکےہدف کاپیچھاکرتےہوئے ملتان کےبلےبازشروع میں تولڑکھڑاگئےکیونکہ شان مسعود26 رنزبنا کرپویلین لوٹے۔ صہیب مقصود نے30 اورروسوصرف 2رنزہی بناسکے۔

کمزورآغازکےبعدشروع ہواکپتان محمد رضوان کاشوجنہوں نےایک بار پھر کپیٹنز اننگز کھیلی اورناٹ آوٹ 52 رنز بناکرشولوٹ لیااوراپنی ٹیم کوفتح سےہمکنارکیا۔ ملتان نے125 رنزکا ہدف 19 ویں اوورمیں حاصل کیا۔

ٹیم ملتان سلطانز

دفاعی چیمپئن کے کپتانی محمد رضوان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، ڈیود ویلے، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شہنواز ڈاہانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

ٹیم کراچی کنگز

بابر اعظم کی کپتانی میں کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لمونبے، لوئس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔

پی ایس ایل میں آج کھیلےجانےوالےمیچ

 پاکستان سپرلیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم پشاور زلمی سےٹکرائےگی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے کانٹےدارمقابلے ان دونوں کےدرمیان ہوئے ہیں اوراس مرتبہ بھی کرکٹ شائقیں کچھ ایسی ہی توقع کررہےہیں۔

اس ایونٹ میں پشاورزلمی کےساتھ ان کی بری قسمت بھی کھیل رہی ہےکیونکہ ٹیم کے کپتان وہاب ریاض کےکرونا کا شکار ہونےکےبعدکامران اکمل اورارشد اقبال کا بھی ٹیسٹ مثبت آ یا ہے

دوسری طرف کوئٹہ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکارہوگئےہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےپاس سرفراز احمد، محمد نوازاورجیمز فالکن جیس تجرب کا کھلاڑی موجود ہیں۔

دوسری طرف پشاور زلمی کے پاس بھی میچ حیدر علی، کیڈ مور اور شعیب ملک کی صورت میں میچ وننگ ہتھیارموجودہیں۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان زبردست مقابلےکاامکان ہے۔ میچ شام ساڑھے7بجےشروع ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …