کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 4:42 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / کراچی کنگزنےہارنےکاریکارڈقائم کردیا

کراچی کنگزنےہارنےکاریکارڈقائم کردیا

PSL 7: Multan Sultans beat Karachi Kings

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کنگزنےپاکستان سپرلیگ کےسیزن سیون میں مسلسل شکستوں کاریکارڈقائم کردیا۔ لگاتارآٹھویں میچ میں بھی ملتان سلطانزنے7وکٹوں سےہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کراچی کنگزنےپہلےکھیلتےہوئےملتان سلطانزکو175رنزکاٹارگٹ دیا۔ یہ ٹارگٹ ملتان سلطانزنے19ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان نے76جبکہ شان مسعودنے45رنزبناکرٹیم کی جیت میں اہم کردارداکیا۔ خوشدل شاہ نے21رنزبنائے۔

لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاگیایہ ایونٹ کا23واں میچ تھاجس میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔ بیٹنگ کےآغازمیں کراچی کوبڑانقصان بابراعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھاناپڑاجورومان رئیس کی گیندپرصرف 2رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔

بابرکےجانےکےبعدٹیم کی ڈوبتی نیاکوسہارادینےکیلئےجوکلارک اورشرجیل نےٹیم کوسہارادینےکی کوشش کی تاہم 72رن کی شراکت کےبعدیہ دونوں بھی باری باری پویلین لوٹ گئے۔ جوکلارک اورشرجیل خان نے40, 40رنزاسکورکئے۔

آخری اوورزمیں عمادوسیم اورمحمدنبی نےسمجھداری سےبیٹنگ کی اورٹیم کامجموعی ٹوٹل 174تک پہنچادیا۔ نبی نے21جبکہ عمادوسیم نے32رنزبنائے۔

ہدف کےتعاقب میں ملتان سلطانزکےاوپنرزنےاپنی ٹیم کو100رنزکااچھاآغازفراہم کیااورشان مسعودنے45رنزبنائےاورپویلین لوٹ گئےلیکن کپتان محمدرضوان کابلارنزاگلتارہااورانہوں نےشاندار76رنزکی اننگزکھیلی۔

ملتان کےٹم ڈیوڈآوٹ ہوئےتومیچ کراچی کنگزکےحق میں جاتادکھائی دےرہاتھاتاہم خوشدل شاہ نےانیسوین اوورمیں کرس جورڈن کی گیندوں سے20رنزسمیٹ کرمیچ کاپانساپلٹ دیا۔ پھررائیلی روسونےعمیدآصف کوچھکالگاکرتین گیندیں پہلےہی جیت اپنےنام کرلی ۔

ملتان کےکپتان محمد رضوان کو 56 گیندوں پر 76رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …