Home / اسرائیل:20ویں صدی کاسب سےبڑاسیاسی کارنامہ،نینسی پلوسی

اسرائیل:20ویں صدی کاسب سےبڑاسیاسی کارنامہ،نینسی پلوسی

Nancy Pelosi visit Israel

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نےاسرائیلی ریاست کےقیام کو20ویں صدی کی سب سے بڑی سیاسی کامیابی قراردےدیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ سےخطاب کرتےہوئےنینسی پلوسی کاکہناتھاکہ امریکااوراسرائیلی کی دوستی فولادکی طرح مضبوط ہےاورایران کےخطرےسےخبردارکرنےکیلئےامریکااسرائیل کوبہت اہمیت دیتاہے۔ نینسی پلوسی کےمطابق امریکااوراسرائیل ایران کےایٹمی خطرےکےخلاف متحدہیں۔ مزیدکہاجس طرح اسرائیل کوہےاسی طرح امریکاکوبھی ایران کےجوہری عزائم کےحوالےسےسخت تشویش ہے۔

یادرہےکہ یہ وہی نینسی پلوسی ہیں جنہوں نے2015میں ایران سےہونےوالےجوہری معاہدےکوسفارتی شاہکارقراردیاتھا۔

2015کا جوہری معاہدہ، جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے، پر ایران، امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس، چین اور جرمنی نے دستخط کیے تھے اورجوہری پروگرام پرپابندیوں کے بدلے تہران کو بین الاقوامی پابندیوں میں ریلیف کی پیش کی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …