Home / کراچی کنگز ۔۔ تنقیدکرناآسان مگر۔۔

کراچی کنگز ۔۔ تنقیدکرناآسان مگر۔۔

Behind Karachi Kings consecutive defeats at PSL 7

تجزیہ محمدظہیراحمد ۔۔ کراچی کنگزکوملتان سلطانزکےخلاف اپنےآٹھویں میچ میں بھی شکست کاسامناکرناپڑااوریوں ہم کہہ سکتےہیں کہ پاکستان سپرلیگ کاساتواں سیزن کراچی کنگزکیلئےایک طرح سےبراشگون ثابت ہوا،جس کےمستقبل میں اس ٹیم اوربابراعظم پربرےاثرات مرتب ہوسکتےہیں۔

سینئرسپورٹس تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ کراچی کنگزپراس وقت تنقیدکرنابہت آسان ہےکیونکہ ایساکرنےکیلئےزیادہ سوچناسمجھنانہیں پڑتا۔ دوسراکرکٹ میں ہم قسمت کےکردارکویکسرردنہیں کرسکتے۔ محمدرضوان کی مثال سامنےہے، وہ کراچی کنگزکاحصہ تھےتوزیادہ ترڈگ آوٹ میں بیٹھےدکھائی دیتےتھے۔ لیکن کراچی کنگزسےنکلتےہی جیسےانہیں پرلگ لگئےاورپھرملتان سلطانزنےبروقت فیصلہ کرتےہوئےانہیں کپتان بنادیا۔ اب وہی رضوان ہےجوپکڑائی نہیں دےرہےاوریہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگاکہ پی ایس ایل کےرواں سیزن کےسب سےکامیاب کپتان کےطورپرسامنےآئےہیں۔

اسی طرح یہ بھی کہاجارہاہےکہ محمدرضوان بابراعظم کیلئےایک پلس پوائنٹ سمجھےجاتےہیں۔ دونوں قومی ٹیم میں ایک ساتھ کھیلتےہیں اوربہترین پرفارمنس دیتےہیں لیکن یہاں بابراعظم کےساتھ محمدرضوان نہیں تواس سےان کی پرفارمنس پربھی برااثرپڑاہے۔

کراچی کنگزکےمحمدنبی اب بھی ورلڈرینکنگ میں دنیاکےبہترین بلےبازہیں لیکن کراچی کنگزمیں وہ مسلسل ناکام چلےآرہےہیں۔

اس کےعلاوہ ٹیم کمبی نیشن پربھی بڑےسوالات اٹھ رہےہیں۔ کراچی کنگزنےنئےلڑکوں کوپہلےچانس نہیں دیا،اب دےرہےہیں جب اگلےمرحلےمیں جانےکاچانس ختم ہوگیاہے۔ ملتان سلطانزکےخلاف میچ میں کراچی کنگزکی ٹیم کےغلط فیصلوں پرسوالات اٹھ رہےہیں ۔ اس میچ کی ہارمیں اگرہم قسمت کوذمہ دارٹھہراتےہیں توکچھ کردارٹیم منیجمنٹ کےغلط فیصلوں کابھی ہے۔ اس روزاگربیٹنگ آرڈردرست ہوتاتومیچ جیتاجاسکتاتھا۔ مثال کےطورپراگرعمیدآصف کوعمادوسیم کےبعدبھیج دیاجاتاتوشایدنتیجہ مختلف ہوتا۔

اس کےعلاوہ قاسم کاآخری اوورمیں سنگل لیکربولنگ اینڈپرچلےجانابھی غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ شرجیل خان کی کارکردگی میں بھی تسلسل نہیں،کبھی چلتےہیں،کبھی نہیں ۔

کراچی کنگزکےصدروسیم اکرم بھی بابراعظم سےتلخ کلامی کی ویڈیوکےبعدسےتنقیدکی میں ہیں ۔ وسیم اکرم کےحوالےسےکہاجارہاہےکہ وہ پورےمیچ کےدوران آرام سےبیٹھےرہتےہیں اوریوں لگتاہےکہ پوراٹورنامنٹ انہوں نےاسی طرح کرسی پربیٹھ کرآرام سےدیکھاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …