Home / پاکستان بمقابلہ نمیبیا: میچ میں اپ سیٹ ہوسکتاہے!

پاکستان بمقابلہ نمیبیا: میچ میں اپ سیٹ ہوسکتاہے!

T20 world cup : Pak vs Namibia

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان اپنی چوتھی جیت کیلئےتیار۔ آج بظاہرآسان حریف نمیبیاسےدودوہاتھ کرےگی۔

ذرائع کےمطابق میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ سےپہلےہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظبی میں شام 7 بجےکھِیلاجائےگا۔

کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

دوسری جانب اس پہلوکوبھی نظراندازنہیں کرناچاہیےکہ کوالیفائنگ راونڈمیں سب کو حیران کرنےوالی نمیبیا پاکستان کواپ سیٹ شکست دےکر پوائنٹس ٹیبل کوانتہائی دلچسپ بنا سکتی ہے۔ اس لئےیہ ذہن میں رکھناہوگاکہ نمیبیاکی ٹیم اپ سیٹ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لیےبابر الیون کو میچ کو ایزی نہیں لینا ہو گا۔ پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترناہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

PCB chief selector

احمدشہزادکیسےٹیم میں شامل ہونگے؟وہاب ریاض نےبتادیا

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کےچیف سلیکٹروہاب ریاض کہتےہیں احمدشہزادکیلئےدروازےکھلےہیں ، وہ اچھاپرفارم کرکےٹیم میں …