Home / ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

T20 World Cup 2026: Pak vs India

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk

پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ کھیلےگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےقومی ٹیم کو بھارت کے خلاف15فروری کوشیڈول میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔

میڈیاکی خبروں کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےوزیراعظم کوپی سی بی ، آئی سی سی اوربی سی بی کےدرمیان مذاکرات اور ان کےنتائج سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا ۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی نوٹ کیا۔ برادر ملک بنگلادیش کی جانب سے اظہار تشکر کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، خوشگوار اور دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا مشکل اوقات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

سری لنکن صدر نے وزیر اعظم سےمعاملےکوخوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …